ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال : سمندر میں آئی تیزی سے بہہ گئی سڑک - خطرناک ہوگئی ساحلی کنارے کی کٹائی -  15 گھروں کا ٹوٹا رابطہ  

الال : سمندر میں آئی تیزی سے بہہ گئی سڑک - خطرناک ہوگئی ساحلی کنارے کی کٹائی -  15 گھروں کا ٹوٹا رابطہ  

Tue, 28 Jun 2022 12:39:30    S.O. News Service

الال،  28 ؍ جون (ایس او نیوز) سومیشورا ، اوچیلا ، بٹامپاڈی اور الال میں سمندری موجوں میں تیزی کی  وجہ سے ساحلی کنارے کی کٹائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور ساحلی کنارے پر بنی سڑک پوری طرح سمندر میں بہہ جانے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ سڑک کا بیش تر حصہ بہہ جانے کی وجہ سے تقریباً 15 گھروں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ان گھروں کے مکینوں کے لئے باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تمام گھر  جلد ہی سمندری لہروں میں بہہ جائیں گے ۔ 
    
دو سال قبل بنی بٹامپاڈی کو جوڑنے والی سڑک غیر معیاری تعمیر کی وجہ سے بری طرح تباہ ہوگئی ہے کیونکہ 600 میٹر تک سمندری موجوں کو روکنے والی دیوار نہیں بنائی گئی تھی ۔ اوچیلا کے آخری حصے پر سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ اس علاقے میں  زمین کا ایک بڑا حصہ موجوں کی نذر ہوگیا ہے ۔  
    
میسکام والے الیکٹرک پولیس ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کرنے میں جٹ گئے ہیں جب کہ علاقے کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ عارضی طور پر کم از کم پتھر ڈال کر زمین کو سمندری لہروں سے بچانے کا کام کیا جائے ۔ 


Share: